بطور سیاسی ورکر بہت سی تقریبات میں شرکت کا موقع ملا ۔ بہت سے تعلیمی اداروں میں جانےکا موقع ملا ۔ ٹیکنکل ہائی سکول میری مادر علمی ہے ۔ اس ادارے میں کئی بار جانا ہوا ۔ آج اساتذہ کی عظمت کو سلام کرنے کے لئے انھیں ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے لئے ان کی قوم کے نونہالوں کو جلا بخشنے کے لئے کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں تسلیم کرتے ہوئے مبارکباد دینے کے لئے جانے کا موقع ملا ۔ عجیب کیفییت ہوتی ہے ۔ سکول کے درو دیوار سے پیار بھی ہوتا ہے ۔ اساتذہ سے محبت بھی ہوتی ہے ۔ ان سے بطور شاگرد ہلکی سے جھجک بھی ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر ان کے لئے کچھ کرنے کی تڑپ اور خواہش از سر نو جنم لیتی ہے ۔ میرے ساتھ قابل احترام محترمہ ڈی سی خوشاب جناب مسرت جبین صاحبہ اور ایم پی اے ساجدہ آہیر نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس ادارے میں گذارے گئے لمحات خواہ وہ ماضی کے ہوں یا حال کے ہمیشہ ہی دل میں گھر کر جانے والے ہوتے ہیں ۔ شفیق اساتذہ سے ملاقات اور موجودگی ہماری رہنمائی کا سامان ہوتی ہے ۔ سکاوٹ بچوں اور ان کے ٹرینر ٹیچرز کی محنت اور لگن کو سراہے بغیر کیسے رہا جاسکتا ہے ۔سی ای او ایجوکیشن محترم اسماعیل صاحب اور ان کے دست راست تمام ٹیچرز جو کہ تقریب کو آرگنائز کرنے میں پیش پیش رہے داد تحسین کے حقدار ہیں ۔، دعا گو ملک امیر حیدر سنگھا اعوان ۔ سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ،














































































































No comments:
Post a Comment